ماہرین نے چند ایسی خودنگہداشت کی سرگرمیاں بیان کی ہیں، جن کے ذریعے میاں بیوی اپنا ازدواجی تعلق مضبوط اور خوشگوار بنا سکتے ہیں۔
باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کے مطابق ماہرین کاکہنا ہے کہ میاں بیوی کوئی ایسی جسمانی سرگرمی شروع کریں، جس سے دونوں لطف اندوز ہوتے ہوں۔ یہ سرگرمی یوگا، ہائیکنگ، ڈانسنگ، سائیکلنگ یا ورزش وغیرہ ہو سکتی ہیں مل کر کچن میں کام کرنا اور کھانا بنانا بھی سیلف کیئر کی ایک بہترین سرگرمی ہے جو میاں بیوی کے ازدواجی تعلق کو بہت خوشگوار بنا سکتی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر میں ہفتے میں ایک دن ’سپا ڈے‘ رکھیں، اس دن مساج اور فیشل وغیرہ کریں اور آرام کریں،یہ ایک دوسرے کے لیے پروا ظاہر کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
ماہرین کے مطابق گھر میں اکٹھے رہتے ہوئے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز میں مصروف رہنا ازدواجی تعلق کے لیے زہرقاتل ہے، گھر میں ڈیوائسز کم سے کم استعمال کریں اور ایک دوسرے کو وقت دیں۔ ایک دوسرے سے زیادہ سے زیادہ بات چیت کریں اس کے علاوہ اکٹھے کسی طرح کی کلاسز یا ورکشاپس کریں اکٹھے نئی مہارتیں سیکھنا باہمی تعلق کو بھی مضبوط کرتا ہے اکٹھے فطرت کے قریب وقت گزاریں۔ کم از کم پارک میں واک کے لیے چلے جائیں یا ویک اینڈ پر کیمپنگ ٹرپ کے لیے جائیں۔