عظیم بیٹسمین کی سالگرہ پر ساتھی کھلاڑیوں نے دیے محبت بھرے پیغام
باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ کے ماضی کے عظیم بیٹسمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر نیوزی لینڈ میں موجود قومی کھلاڑیوں نے پیغامات کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ یونس خان سے زیادہ محنتی شخص آج تک نہیں دیکھا، یونس خان کی بہت سی اننگز ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر دیکھیں۔
اسی طرح شان مسعود نے کہا کہ یونس خان سے بہت متاثر ہوں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوں کہ جب ڈیبیو کیا تو یونس خان ہماری ٹیم میں موجود تھے.اظہر علی نے کہا کہ یونس خان ایک عظیم رول ماڈل ہیں۔نوجوان کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ یونس خان سے بہت کچھ سیکھا اور اب بھی سیکھ رہے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ یونس خان سے بہت کچھ سیکھا، اب بھی سیکھ رہے،
دوسری جانب فواد عالم نے کہا کہ امید ہے یونس خان سے سیکھنے کا عمل یونہی جاری رہے گا۔واضح رہے کہ 29 نومبر سال 1977ء میں مردان میں پیدا ہونے والے عظیم بلے باز یونس خان آج اپنی 43 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔