آذربائیجان کی میزبانی میں‌ خصوصی فوجی مشقیں”’برادرہڈ‘:پاکستان اور ترکی کی فورسز شامل

0
49

راولپنڈی: آذربائیجان کی میزبانی میں‌ خصوصی فوجی مشقیں”’برادرہڈ‘:پاکستان اور ترکی کی فورسز شامل
،اطلاعات کے مطابق آذربائیجان کی میزبانی میں فوجی مشقوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں پاک فوج کی اسپیشل فورس بھی شامل ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آذربائیجان کی میزبانی میں3ملکی فوجی مشقوں کا باکو میں انعقاد کیا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں’برادرہڈ‘ کےنام سے ہورہی ہیں، جس میں پاکستان، آذربائیجان اور ترکی کی اسپیشل فورسز شریک ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ان مشقوں کا آغاز گیارہ ستمبر سے ہوا، جو بائیس ستمبر تک جاری رہیں گی۔ فوجی مشقیں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے خصوصی طور پر منعقد کی گئیں ہیں۔ان فوجی مشقوں کا مقصد تینوں ممالک کی افواج میں تعاون بڑھانا اور تجربے کی بنیاد پر معلومات کا تبادلہ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ ترکی اور آذربائیجان نے رواں سال کے آغاز پر باکو میں پانچ روزہ فوجی مشقیں کیں تھیں۔

اس سے قبل گزشتہ برس انقرہ میں ترک اور آذربائیجان کی فوجی مشقیں اُس وقت ہوئیں تھیں جب آرمنینا کی فوج نے آذربائیجان کے مقبوضہ علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا

Leave a reply