آذری فوج کی کاروائی:آرمینیا کا سمرچ میزائل نظام تباہ کردیا

باکو:آذری فوج کی کاروائی:آرمینیا کا سمرچ میزائل نظام تباہ کردیا،اطلاعات کے مطابق آذربائیجان نے بردہ نامی علاقے میں آرمینیا کا ایک سمرچ نامی میزائل نظام تباہ کر دیا ہے جس کا ہدف آذری آبادی تھا۔

آذری وزارت دفاع نے سمرچ میزائل نظام کی تباہی سے متعلق بعض مناظر جاری کیے ہیں جع کہ گزشتہ سہ پہر تین بجکر اٹھارہ منٹ پر تباہ کیا گیا ۔

یاد رہے کہ 27-28 اکتوبر کو آرمینی توپ خانے سے ساٹھ کلو میٹر دور بردہ نامی شہر پر سمرچ میزائل حملے میں پچیس شہری لاک اور ستر سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری جانب، جنگ بندی کے باوجود آذری محاذوں اور آبادیوں پر آرمینیا کے حملے جاری ہیں جن کے جواب میں آذری فوج نے کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز آرمینی فوج کے حملوں کو روکتےہوئے آذری فوج نے دو ایس یو 25 طیارے، تین عدد ٹی 72 ٹینک، ایک بکتر بند گاڑی،دو سمرچ میزائل نظام اور ایک گرڈ میزائل نظام اور دیگر سازو سامان تباہ کر تے ہوئے متعدد آرمینی فوجیوں کوبھی ہلاک کر دیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.