
اداکار اظفر رحمان جنہوں نے بڑی اور چھوٹی سکرین دونوں پر کام کیا ہے، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بطور ہیرو بہت کام کر لیا ہے ، اب مجھے ایشو بیسڈ ڈراموں میں کام کرنا ہے، پاکستان میںجو ڈرامہ بن رہا ہے وہ بہت اچھا ہے، ہمارے پاس یہ اعزاز ہے کہ ہمارا ڈرامہ کسی بھی ملک کے اچھے سے اچھے ڈرامے کو مات دے سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے فلمیںکی ہیں لیکن مجھے لگتا ہےکہ ڈرامہ میںزیادہ سکوپ ہے، لیکن اسک مطلب یہ نہیںہے کہ میں فلم کروں گا ہی نہیں، اگر کوئی غیر معمولی پراجیکٹ ہوا جس کو سن کر میںمطمئن ہوا تو یقینا میںکروں گا، لیکن فی الحال میری تمام تر توجہ ڈراموںپر ہے.میں پچھلے کافی عرصے سے ایشو بیسڈ
کہانیوں پر کام کررہا ہوں. انہوںنے کہا کہ اس وقت جتنے بھی فنکار کام کررہے ہیں وہ بہت اچھے ہیں اور جو بھی ڈرامے بن رہے ہیں ان میں ورائٹی ہے ہر کسی کے لئے ہر طرح کا ڈرامہ بن رہا ہے. فلمیں بھی اچھی بن رہی ہیں بس انکی تعداد بڑھائے جانے کی ضرورت ہے. یاد رہے کہ اظفر رحمان کا ان دنوں میرے بن جائو ڈرامہ آن ائیر ہے اس میں ان کا کردر روٹین س ہٹ کر ہے.