کوثر کاظمی کا اظہر صدیق کو تھپڑ،لاہور ہائیکورٹ بار کا کاروائی کا مطالبہ

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اظہر صدیق پر نجی ٹی وی کے شو کے دوران تشدد کی مذمت کی ہے

اس ضمن میں سیکرٹری لاہورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن، لاہوربیرسٹر قادر بخش چاہل نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عہد یداران لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے مورخہ 09.09.2024 کولارنس روڈ ، لاہور پر ٹاک شو ہم دیکھیں گے ” کے دوران پیش آنے والے واقعے کی بھر پور مذمت کی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرکاری ترجمان کوثر کاظمی کی طرف سے محمد اظہر صدیق سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ پر کئے گئے تشدد اور دھمکی آمیز رویے کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے معززسینئر رکن کو ڈرانے اور آزادی اظہار کے بنیادی حق پر قدغن لگانے کے مترادف ہے جو کہ بنیادی انسانی حقوق اور آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو وکلاء برادری ، صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کے خلاف تشدد اور دھمکیوں کے بڑھتے ہوئے رحجان پر شدیدتشویش ہے۔ عہد یدارن لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ فی الفور وزیر اعلی پنجاب کے سرکاری ترجمان کوثر کاظمی کے خلاف فوجداری مقدمات کا فوری اندراج ، معاملے کی جامع انکوائری، سرکاری فرائض سے فی الفوربر طرفی، پیمرا اس طرح کے مجرمانہ اقدامات میں ملوث فرد کو پلیٹ فارم فراہم کرنے والے نیوز چینل کے خلاف سخت کارروائی اور کوثر کاظمی کی ٹی وی پروگراموں میں شرکت پر پابندی عائد کریں۔

کیا ہر صوبہ اب اپنی اپنی خارجہ پالیسی بنائے گا؟ عرفان صدیقی

ساری رات گنڈا پور کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا،خواجہ آصف

گنڈاپور کی افغان سفارتکار سے ملاقات آئندہ ماہ کوئی ایڈونچر کرنے کی پلاننگ ہے،عظمیٰ بخاری

دہشتگردی کے خلاف پولیس اور پاک فوج کا تعاون جاری رہے گا،آئی جی خیبر پختونخوا

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

دوسری جانب ملک کے سینئر وکلاء کی ایک بڑی تنظیم نے پنجاب حکومت کے ترجمان کوثر کاظمی پر زور دیا کہ وہ اظہر صدیق سے معافی مانگیں ،مبینہ طور پر یہ جھگڑا ٹیلی ویژن شو ہم دیکھتے ہیں میںہوا۔ شو کے دوران دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ بعد ازاں تھپڑ مارے گئے

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اس واقعے کا نوٹس لیا اور ایک بیان جاری کیا جس میں سیاسی نمائندوں اور عوامی شخصیات کے درمیان سیاسی رواداری، تحمل اور شائستگی میں خطرناک حد تک کمی پر افسوس کا اظہار کیااور کہا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے اور اس ایسوسی ایشن کے لیے بالکل ناقابل قبول ہے، ایسوسی ایشن نے تمام سیاسی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ سیاسی میدان میں احساس کو فروغ دینے کے لیے یکساں ذمہ داری کا اشتراک کریں۔

Comments are closed.