مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ندیم افضل چن کے فیصلہ کو درست قرار دیدیا

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ منہ اور مسور کی دال ،خادمہ جی اپنے اگلی نوکری کی تلاش شروع کریں، اب”چندہ پارٹی “بہت جلد ”ڈبہ پارٹی“میں تبدیل ہونے والی ہے

پروپیگنڈے اور جھوٹ پر کھڑی حکومتی جھونپڑی کا ایک بانس نکل گیا ہے،باقی تین بانس بھی اپنی جگہ سے سرک چکے ہیں، عمران خان کی ڈوبتی کشی کو کندھا دینے کےلئے صرف احتساب اکبر ،ظل چوہان اور باجی خادمہ ہی بچیں گے

خادمہ جی چار سیٹوں کی حکومت چار سو استعفوں کا بوجھ اٹھانے کی قابل نہیں ہے، ہمیں معلوم ہے ان ”تلوں میں کتنا تیل“ باقی رہ گیا ہے
عمران خان کے چراغ باری باری بھجتے جارہے ہیں، ندیم افضل چن نے درست موقعے پر درست فیصلہ کیا ہے، کوئی باضمیر وزیر اور مشیر جعلی وزیر اعظم کے جعلی فیصلوں کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے

وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن پارٹی پالیسی سےانحراف کرتے ہوئے بیانات دے رہے تھے، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں پالیسی لائن پر وزرا کو تنبیہ کی تھی۔

وزیراعظم نے ندیم افضل چن سے درخواست بھی کی تھی کہ بولنے سے پہلے اپنی بات کوضرور تول لینا مگروہ ایسا نہ کرسکے اورپارٹی پالیسی کے خلاف بیانات داغتے رہے جس کی وجہ سے پارٹی کو ندیم افضل چن کے بیانات کی وجہ سے بہت زیادہ شرمندگی بھی اٹھانا پڑی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.