لاہور— وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ "غنڈا اور موالی والی زبان” استعمال کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے، بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی زبان کی نوعیت ایسی ہے جو پہلے بھی پی ٹی آئی کی جانب سے استعمال کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم ڈھول پھاڑ کر گلے میں ڈال کر واپس بھجوائیں گے، عظمیٰ بخاری نے پنجاب پولیس کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "پنجاب پولیس نشیئوں کے نشے بہت اچھے طریقے سے اتارنا جانتی ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ علی امین گنڈا پور نے جلسے میں پنجاب سے جانے والوں کی تعداد کو کم ظاہر کیا اور اعلان کیا کہ پنجاب میں ان کے جلسوں کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی جلسے کی اجازت مانگے گی تو وزیراعلیٰ پنجاب اس معاملے کو دیکھیں گی۔عظمی بخاری نے علی امین گنڈا پور کی زبان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "انہیں شرافت کی زبان سمجھ نہیں آتی، اور انہوں نے ایسی باتیں پہلی بار نہیں کی ہیں”۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved