لاہور ہائیکورٹ: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے ایف آئی اے حکام کو آخری موقع فراہم کرتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی ،ایف آئی اے حکام نے عظمی بخاری کے کیس سے متعلق کارکردگی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ،وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ فلک جاوید کی گرفتاری کے لیے 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،فلک جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں، بینک اکاؤنٹ سیل کیے جا رہے ہیں، وکیل عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فلک جاوید پرسوں اسلام آباد کے جلسے میں موجود تھیں، وہ وہاں سے جلسے کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کرتی رہیں، اگر ایف آئی اے نے گرفتار کرنا ہوتا تو فلک جاوید کو گرفتار کرسکتے تھے، مگر ایف آئی اے نے کوئی کارروائی نہیں کی، وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ ہم فلک جاوید کی گرفتاری کے بہت قریب ہیں، ہمیں مزید کچھ دنوں کی مہلت دی جائے،
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ ہماری سوسائیٹی کا فیبرک ویسے ہی خراب ہو چکا ہے، ایک پڑھا لکھا ہو سکتا تہذیب یافتہ نہ ہو اور ایک ان پڑھ تہذیب یافتہ ہو، یہ صرف ایک خاتون کا معاملہ نہیں ہے، یہ پوری سوسائٹی کا مسئلہ ہے، ہمارے عوام کا المیہ یہ ہے کہ وہ یہ نہیں دیکھتے کہ مواد اصلی ہے یا نہیں، جو چیز ان کے سامنے آتی ہے اس پر اعتماد کر لیتے ہیں،
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کی جانب سے ایکس پر عظمی بخاری کے خلاف ایک جھوٹی ویڈیو شئیر کی گئی،ویڈیو سینکڑوں افراد کی جانب سے شئیر کی گئی جس سے عظمی بخاری کی شہرت کو نقصان پہنچا،عدالت پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کرے،
عدالت پیشی کے موقع پر عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ہاؤس اس وقت دہشت گردوں کا اڈا بن چکا ہے ،ان کے لیڈر کی زبان دہشت گردوں والی وہ ان کو ہی اسپورٹ کرے گا ،وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں سیاست نہیں دہشت گردی ہورہی ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پنجاب پر لشکرکشی کی دھمکی بھی دی،
عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس کی سماعت ملتوی،ایف آئی اے سے جواب طلب
عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو: ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا
عظمیٰ بخاری نے گندے انڈے والےعمر عادل کیخلاف ایف آئی اے میں دی درخواست
شہدا کے مجسمے جلا کر اپنے وقت کا فرعون معافیاں مانگ رہا ہے،عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ
تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک