عظیم فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کی آخری رسومات ادا،آخری دیدار کے لیے مداحوں کا رش

0
36

عظیم فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کی آخری رسومات ادا،آخری دیدار کے لیے مداحوں کا رش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کی آخری رسومات کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق لیجنڈری فٹبالر میراڈونا کی تدفین بیونس آئرس کے بیلا وسٹا قبرستان میں کی گئی جہاں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد سڑکوں پر جمع تھی۔میراڈونا کو فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ تدفین سے پہلے میراڈونا کے تابوت کو بیونس آئرس کی سڑکوں سے گزارا گیا۔اس دوران پولیس اور شائقین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال بھی کیا۔

ڈیاگو میرا ڈونا کے آخری دیدار کے لیے صدارتی محل میں مداحوں کا رش لگ گیا تھا، ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈز جب صدارتی محل پہنچے تو وہاں فٹبال لیجنڈ کے مداحوں کا تانتا بندھا ہوا تھا۔بعد ازاں ارجنٹینا کے صدر نے فٹبال ہیرو کو الوداع کہا اور ان کے تابوت پر میراڈونا کے نام والی سرخ ٹی شرٹ رکھی جبکہ نیپل کے فٹبال کلب نیپولی نے میچ سے قبل کچھ دیر کی خاموشی بھی اختیار کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عظیم فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا انتقال کر گئے تھے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میراڈونا کا انتقال 60 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔

ارجنٹائن میڈیا کے مطابق میراڈونا کے ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ اس ماہ دماغی سرجری کروانے والے ارجنٹائن کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ میرا ڈونا نے 1986 میں اپنے ملک کو کھیل کے میدان خصوصا فٹ بال کی دنیا میں اپنی قوم کے نوجوانوں‌کوداخل کرکے ارجنٹائن کا نام روشن کردیا ،

دنیا جانتی ہے کہ میرا ڈونا نے جوتازگی ، ولولہ اورشوق اس کھیل کےکھیلنے والوں‌کودیا جو اس سے پہلے یا اس کے بعد نہیں دیکھا گیا تھا۔

دنیا جانتی ہے کہ وہ میرا ڈونا ہی تھے جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف 2-1 کے کوارٹر فائنل میں فتح میں ایسا گول داغا کہ جسے دنیا آج بھی جانتی ہے ، ایک ایسا میچ جس میں فارورڈ نے بھی بدنام زمانہ ‘ہینڈ آف گاڈ’ کے ساتھ اپنا غلط رنگ پیش کیا تھا

Leave a reply