نابینا نجومی بابا وانگا کی روس کے حوالے سے پیشگوئی

0
45

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے 24 فروری کو یوکرین کے خلاف جنگ شروع کردی ایسے جنگ کے ماحول میں بلغاریہ کی نامور خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا کی ایک پیش گوئی کی کافی بات کی جارہی ہے۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9/11 کے دہشت گرد حملوں اور بریگزٹ سمیت عالمی واقعات کی پیش گوئی کرنے والی بابا وانگا نے روس کے لیے بھی پیشی گوئی کی تھی 85 سال کی عمر میں انتقال کر جانے والی بابا وانگا نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے ترجمان کو بتایا تھا کہ یورپ کے بنجر ہونے کے بعد روس دنیا پر حمکرانی کرے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سب برف کی طرح پگھل جائے گی لیکن صرف ولادیمیر پیوٹن باقی رہ جائے گا جبکہ انہوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ روس کو کوئی نہیں روک سکتا۔

2022 کی خطرناک پیشنگوئیاں، تین دن کا اندھیرا اور خوفناک جنگ

بابا وانگا ایک حادثے میں نابینا ہوئی تھیں جن کے مطابق یہ کہا جاتا ہے کہ ان میں مستقبل دیکھنے کا ہنر قدرتی طور پر موجود تھا، یہ پیدائش وانگا سکندراعظم کے دیس مقدونیہ میں1911ء میں پیدا ہوئی وہ نہ صرف جڑی بوٹیوں کی حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیش گوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا بابا وانگا کی جانب سے کی گئی پیش گوئیوں میں سے 80 فیصد درست ثابت ہوئیں۔

12سال کی عمر میں ایک طوفان اسے اڑا لے گیا، بعد میں وہ ایک جگہ پڑی ہوئی ملی، وہ زندہ تھی مگر اس کی آنکھوں میں ریت اور کنکر پڑے ہوئے تھے اس روز اس کی باہر دیکھنے والی آنکھیں بند اور اندر دیکھنے والی آنکھیں کھل گئیں۔ وانگا نے پیش گوئیاں کرنا شروع کر دیں جو اکثر پوری ہوتیں۔ اس کے ابا کی بھیڑ چوری ہوئی تو اس نے وہ پتا بتا دیا جہاں چوروں نے بھیڑ کو چھپا رکھا تھا سنا ہے ہٹلر بھی اس سے ملنے آیا اور ملنے کے بعد پریشان نظر آیا۔

2020:ڈونلڈ ٹرمپ کودماغی کینسر.پوتن کی جان جاسکتی ہے،بابا وانگا نامی خاتون کی پیش گوئی

وانگا 1996ء میں فوت ہو گئی لیکن اس کی دو بڑی پیش گوئیاں اس کی موت کے بعد پوری ہوئیں ایک نیویارک کے ٹوئن ٹاورز پر حملے کی اور دوسری ایشیاء میں سونامی کی۔ مستقبل قریب کے لیے اس نے دو مزید پیش گوئیاں کر رکھی ہیں۔ ایک یہ کہ 2016 میں مسلمان یورپ پر دھاوا بول دیں گے اور دوسرے یہ کہ 2018ء میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی سپرپاور بن جائے گا۔

دنیا کے خاتمے کے بارے وانگا کیا کہتی ہیں، یورپ میں جنگ کے باعث 2025 میں یہاں کی آبادی غائب ہو جائے گی 2033ء میں قطب شمالی اور قطب جنوبی پگھل جائیں گے اور دنیا بھر میں پانی کی سطح بڑھ جائے گی 3797ء میں دنیا ختم ہو جائے گی مگر انسان کسی اور نظام شمسی کی طرف ہجرت کر جائے گااور کائنات ختم ہو گی 5079ء میں۔

بابا وانگا کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہزادی ڈیانا کی موت، سویت یونین کے ختم ہونے، جرمنی کے مشرق اور مغرب کے اتحاد اور 2004 میں تھائی لینڈ کے سونامی جیسی بڑی پیش گوئیاں کی تھیں جو پوری ہوئیں۔

نابینا خاتون نجومی بابا وینگا کی 2022 کیلئے پیش گوئیاں

بابا وانگا کی رواں سال 2022 کے بارے پیشگوئیاں

بابا وانگا نے 2022 کی بھی پیشگوئیاں کی تھیں کہ بابا وانگا کی پیش گوئی کے مطابق 2022 میں آسٹریلیا اور ایشیائی ممالک کو آئندہ سال سیلاب اور زلزلے کا سامنا ہوگا جس سے کئی زندگیاں ضائع ہوجائیں گی جہاں دنیا پہلے ہی کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کے شکنجے میں ہے وہیں بابا وانگا کے مطابق محققین سائبیریا میں ایک مہلک وائرس دریافت کریں گے، یہ وائرس لوگوں میں بہت تیزی سے پھیلے گا جب کہ اس سے بچنے کے انتظامات کرنے میں بھی بہت وقت لگ جائے گا۔

نابینا خاتون نجومی کی پیش گوئی کے مطابق بھارت کی کئی ریاستوں کو 2022 میں بھی ٹڈی دل کے حملے کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے اس سے قبل 2020 میں بھی ریاست گجرات، راجستھان اور مدھیا پردیش میں ٹڈی دلوں نے حملہ کیا تھا۔

بابا وانگا کے دعوے کے مطابق اومواموا نامی سیارچہ زمین پر زندگی کی تلاش کے لیے ایلین بھیجے گا جہاں دنیا پہلے سے ہی پانی کی کمی کے مسئلے سے دوچار ہے وہیں بابا وانگا کے مطابق 2022 میں دنیا کے کئی شہر پانی کی قلت کا شکار ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق بابا وانگا کی پیش گوئیوں میں ایک پیش گوئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی کی گئی ہے، جہاں لوگ پہلے ہی ٹیکنالوجی کے استعمال کے عادی بن چکے ہیں وہاں 2022 میں لوگوں کا استعمال مزید بڑھ جائے گا اور لوگ ذہنی مریض بن جائیں گے-

Leave a reply