خون سفید ہوگیا جائداد کی خاطر سگے بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

0
61

راولپنڈی:تھانہ واہ کینٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا,خون سفید ہوگیا، جائیداد کی لالچ میں سگے بھائی نے سگے بھائی کو بےدردی سے قتل کردیا,یہ دلخراش واقع تھانہ واہ کینٹ کی حدور میں پیش آیا تھا. چھوٹے سگے بھائی کو مکان کے تنازعہ پر بڑے بھائی نےوار چھرا کر کے قتل کردیا,انسانیت کا قاتل ملزم مقتول کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا,مقتول کے بیوی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش مقدمہ اور تلاش ملزم شروع کی
ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ نے HIU کی ٹیم کے ہمراہ شب وروز انتھک محنت کر کے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی
آخر کارمقتول ساجد کا سگا بڑا بھائی سنگدل قاتل بشارت آفتاب گرفتارہوگیا.پولیس نے ملزم کو پیش عدالت کر کے ریمانڈ جسمانی منظور کروا کر آلہ قتل چھراکی برآمدگی عمل میں لائی
ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے ملزم کی گرفتاری پر یاسر SI/HIU اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا

Leave a reply