ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا گجرات کو اسلحہ کی نمائش اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے مشن کو تیز کر دیا،ضلع بھر میں ایلیٹ فورس کے ناکے۔

گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا گجرات کو اسلحہ کی نمائش اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے مشن کو تیز کر دیا،ضلع بھر میں ایلیٹ فورس کے ناکے، سخت چیکنگ کا عمل جاری
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے اور دیگر جرائم پیشہ عناصر سے ضلع کو پاک کرنے کے مشن کو تیز کر دیا۔ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پرانچارج ایلیٹ فورس عبد الاحد بٹ نے ضلع بھر میں ناکہ بندی کروا دی۔ دوران ناکہ بندی مشکوک افراد کی چیکنگ کا عمل سختی سے جاری ۔
ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش پر مکمل پاپندی عائد ہے۔اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے گی۔ ایلیٹ فورس کے ناکہ جات کا مقصد ضلع میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف موثر کاروائیاں کرنا ہے۔ جبکہ ناکہ جات پر موجود پولیس اہلکاروں کو دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی بھی ہدائیت کی گئی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس کے ناکوں کا بنیادی مقصد شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا اورامن و امان کی فضاء کو قائم کرنا ہے۔شہریوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کے وہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

Leave a reply