گجرات: کھاریاں سے 12سالہ بچے کی گمشدگی کا معاملہ، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بچہ تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا

گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)کھاریاں سے 12سالہ بچے کی گمشدگی کا معاملہ، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بچہ تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کھاریاں پولیس کو اطلاع دی گئی کہ موضع گھرکو سے ایک 12سالہ بچہ قاسم علی لاپتہ ہو گیا ہے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں مجاہد عباس نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر بچے کی تلاش شروع کردی۔واقعہ کی اطلاع فوری طور پر ڈی پی او سید توصیف حیدر کودی گئی جنہوں نے واقعہ کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی اسد اسحاق اور ایس ایچ او مجاہد عباس کو ہدائیت دی کہ بچے کی تلاش کے سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کا ر لائے جائیں اور قانونی تقاضے بھی پورے کئے جائیں۔جو ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر پولیس ٹیموں نے مختلف جگہو ں پر بچے کی تلاش شروع کر دی۔ جنہوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت چند دنوں کے اندر بچے قاسم علی کو تلاش کرکے والدین کے حولے کردیا۔ پولیس کی بروقت کوششوں پر بچے کے والدین اور اہل علاقہ نے ڈی پی او توصیف حیدر اور گجرات پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply