ضلع بھر میں تین روز انسداد پولیو مہم کاآغاز کل سے ہوگا، ضلع بھر میں پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ42ہزار 301بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد

گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
ضلع بھر میں تین روز انسداد پولیو مہم کاآغاز کل سے ہوگا، ضلع بھر میں پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ42ہزار 301بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال میں کمسن بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے افتتاحی تقریب میں گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر یاسر کی معاونت سے محکمہ صحت نے ملک بھر کیطرح ضلع گجرات میں انسدا د پولیو مہم کے لئے مائیکرو پلان تشکیل دیا ہے، سو فیصد کوریج یقینی بنانے کیلئے موبائل، فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 17فروری سے 19فروری تک گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی، 20اور 21فروری کو دو روزہ فالو اپ مہم ہوگی جس میں ایسے بچے جو کسی وجہ سے دستیاب نہیں ہو سکے انہیں پولیو سے بچاؤ کی ویکسئن پلائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے جس کیلئے پولیس نے اپنا جامع پلان تشکیل دیدیا ہے، انسداد پولیو مہم کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ بھی کی جائے گی جبکہ ملک سے پولیو کے خاتمہ کی اس مہم کیلئے علما کرام، این جی اوز، میڈیا کا تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے۔

Leave a reply