تھانہ صدر گجرات کے علاقہ جلالپورجٹاں روڈ پر کار ڈرائیور قتل۔۔

گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے) تھانہ صدر گجرات کے علاقہ جلالپورجٹاں روڈ پر کار ڈرائیور احسن شہزاد سکنہ بھاگووال کو رینٹ پر گاڑی بک کروانے والے مسافروں نے چلتی گاڑی میں سیٹ کے پیچھے سے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی دو نقاب پوش خواتین اور ایک مرد بیو والی سٹاپ سے جلالپورجٹاں کی طرف جانے والی بس میں بیٹھ کر چلے گئے اندھے قتل کو ٹریس کرنے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں مقتول کے موبائیل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا۔

Comments are closed.