آزمائش کی اس گھڑی میں فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے پولیس کے افسران و جوانوں کی حفاظت پہلی ترجیح ہے، توصیف حیدر ڈی پی او گجرات

گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
آزمائش کی اس گھڑی میں فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے پولیس کے افسران و جوانوں کی حفاظت پہلی ترجیح ہے، توصیف حیدر ڈی پی او گجرات،
ضلع بھر کے تھانہ جات اور پولیس دفاتر میں پولیس ملازمان کی حفاظت کے پیش نظر کرونا وائرس سے بچاو کے لئے کثیر تعداد میں حفاظتی سامان تقسیم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر ضلع بھر کے تھانہ جات اور پولیس دفاتر میں پولیس ملازمان کی حفاظت کی پیش نظر کرونا وائرس سے بچاو کے لئے کثیر تعداد میں حفاظتی سامان تقسیم کر دیا گیا۔حفاظتی سامان کی تقسیم ضلع بھر کے تھانہ جات،پولیس لائنز، ایس ڈی پی اوز دفاتر، چوکیات اور ضلع بھر میں موجود پولیس گاردات کے ملازمان میں کی گئی۔حفاظتی سامان میں 5000فیس ماسک، ہیڈسینی ٹائزرز، ہیڈ گلوز، ہینڈ واشر، جراثیم کش صابن، وغیرہ شامل ہیں۔جبکہ تمام پولیس دفاتر اور تھانہ جات وغیرہ میں ہاتھ دھونے کے بندوبست کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ گجرات پولیس کی جانب سے پولیس ملازمان اور عوام الناس کو کرونا وائرس سے بچنے کے متعلق احتیاطی تدابیر کی آگاہی مہم جاری ہے جب کے لوگوں کو محفوظ رہنے کے لئے مساجد میں اعلانات بھی کروائے جا رہے ہیں۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ عوام کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں پر عمل پیرا ہوں اور غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں۔جبکہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply