ضلع گجرات میں ابتک کرونا کے 20 کیسز کنفرم ہو چکے ہیں،

گجرات(فیضان ارشاد سے)ضلع گجرات میں ابتک کرونا کے چار کیسز کنفرم ہو چکے ہیں، قرنطینہ میں رکھے گئے 80میں سے 62افراد کے ٹیسٹوں کی نیگیٹو رپورٹس موصول ہو چکی ہیں، سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے پر شادیوال قصبہ میں اینٹی وائرس سپرے کرادیا گیا ہے، یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات میں جن چار مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے تین کا تعلق شادیوال سے ہے جس کے باعث پورے قصبہ میں اینٹی وائرس سپرے کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی اکثریت کی نیگٹو رپورٹس حوصلہ افزا ہے، امید ہے باقی افراد کی رپورٹس بھی جلد موصول ہو جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قرنطینہ میں مقیم افراد ہمارے بہن بھائی ہیں، بروقت ادویات، خوراک، اشیائے ضروریات کی فراہمی کے ذریعے انکا ہر ممکن طریقے سے خیال رکھا جارہاہے۔ دوسری طرف شہریوں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خڑم شہزاد نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کرونا کو وبا قرار دیا ہے جس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں، میل جول بند کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں اشیائے خورد و نوش کی اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں لہذہ کسی چیز کی ذخیرہ اندوزی نہ کریں، صفائی کا خاص خیال رکھیں، ہر ایک گھنٹے بعد اپنے ہاتھ دھوئیں، اپنے گھروں میں رہیں، کتابیں پڑھیں، قرآن مجید کی تلاوت کریں، اگرکسی کو کوئی مسئلہ ہو تو ایمرجنسی نمبر 0539260100/9260061اور موبائل فون نمبر 03127235565پر رابطہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a reply