گجرات مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی آزادی سے منایا،ضلع بھر کے چرچ ہائے میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا

گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)

ڈی پی او توصیف حیدر نے سینٹ اینڈریوز چرچ میں مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا
ضلع میں فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے،ڈی پی او گجرات نے مختلف چر چ ہائے کے سیکورٹی انتظامات خود چیک کئے
تفصیلات کے مطابق گجرات میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی آزادی اور امن و امان سے منایا۔ضلع بھر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔ڈی پی او توصیف حیدر نے ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کے ہمراہ ضلع کے مختلف چر چ ہائے اور مسیحی عبادت گاہوں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات چیک کئے۔انہوں نے سینٹ اینڈریوز چرچ میں کرسمس کی خصوصی تقریب میں شرکت کی اور کرسمس کا کیک کاٹا۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوا رکی مبارک باد دی اور کہا کہ اسلام ہمیں مساوات اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے۔ہمیں چاہئے کہ مذاہب اور رنگ و نسل کے امتیاز کو ختم کرتے ہوئے پرامن معاشرے کے قیام اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کریں۔ اسلام حقیقی تصور میں اعلیٰ انسانی اقدار کے حامل معاشرے کاپیغام لے کر آیا اور اقلیتوں کو بھی وہی مقام عطا کیا جو معاشرے کے دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں۔ ڈی پی او گجرات نے تمام مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہیں اور رہیں گے۔
اس موقع پر مسیحی برادری کے نمائندوں اور پادری نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کے بے حد مشکو ر ہیں جنہوں نے ہماری اس خوشی کے موقعہ پر ہمیں یاد کیا اور ہماری تقریب میں شرکت کرکے ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔آج ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہو رہا ہے،ہم سب مل کر پاکستان کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے۔

Leave a reply