"باغی ٹی وی”عوام کوعورت مارچ کےفوائد نہیں بتاتا:ہمیں یہ منظورنہیں:عورت مارچ آرگنائزرکاموقف دینےسےانکار

0
71

لاہور:”باغی ٹی وی”عوام کو”عورت مارچ” کےفوائد نہیں بتاتا:ہمیں یہ منظورنہیں:”عورت مارچ "کی آرگنائزرکاموقف دینے سے انکار،اطلاعات کے مطابق آج اس وقت جب باغی ٹی وی کے نمائندے نے”عورت مارچ” کے حوالے رپورٹنگ کرنے کی خواہش کا اظہارکیا توکیا جواب دیا یہ بھی دلچسپ اورقابل غور ہے

باغی ٹی وی کے مطابق "عورت مارچ ” کی رپورٹنگ کے حوالے سے باغی ٹی وی کے نمائندے نے عورت مارچ کی آرگنائزرسے بات کی تو اس خاتون نے پہلے تو اپنا نام بتانے سے انکارکردیا ، اس کے بعد اصرارکے باوجود”عورت مارچ” کے حوالے سے ہونےوالے اقدامات بتانے سےبھی گریزکردیا

باغی ٹی وی نے جب ” عورت مارچ” کی آرگنائزر سے درخواست کی کہ وہ آپ کی مرضی کے مطابق عورت مارچ کے حوالے سے رپورٹنگ کرنا چاہتےہیں تواس خاتون نے منفی میں جواب دیا

اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون نے یہ الزام لگایا کہ "باغی ٹی وی ” علی ظفراورمیشا شفیع کے کیس میں اپنی مرضی کی رپورٹنگ کرتا ہے ، جس پرباغی ٹی وی کے نمائندے نے وضاحت کی کہ "باغی ٹی وی ” وہی رپورٹ کرتا ہے جوعدالت میں بحث ہوتی ہے ، اپنی طرف سے اس میں کمی یا اضافہ نہیں کرتا

باغی ٹی وی کے نمائندے نے اس پرپھردرخواست کی کہ ایسا نہیں ہے آپ اپنا موقف دیں ہم آپ کا موقف بھی دیں اگرآپ کو باغی ٹی وی سے شکایت ہے تو وہ بھی نشر کریں گے لیکن کچھ کہیں تو سہی

ذرائع کے مطابق خاتون نے بالکل موقف دینے سے ا نکارکردیا ہے

یاد رہےکہ 8 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں "عورت مارچ ” منایا جاتا ہے جس میٰں عورت کے لیے مغربی معاشرے کی طرز کی آزادی کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور پھرعالمی میڈیا اس حوالے سے اپنی مرضی کی رپورٹنگ کرتا ہے

Leave a reply