باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن ، دربار پہ طواف کرنے والے گرفتار ، مقدمہ درج کر لیا گیا

0
28

شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )شجاع آباد میں دربارکے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکیہ کلمات پڑھنے اور ناچ گانے سے زائرین کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر دربار کے متولین سمیت 5 افراد کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیاگیا کاروائی سپیشل برانچ انٹیلیجنس ونگ کی نشاہدہی پر عمل میں لائی گئی

شجاع آباد کے علاقے خان پورشجاع آباد میں دربارکے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکیہ کلمات پڑھنے اور ناچ گانے سے زائرین کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر دربار کے متولین سمیت 5 افراد کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیاگیا

شجاع آباد کے علاقے خان پور قاضیاں میں 23 جنوری کو بغیر اجازت کے دربار پر سالانہ عرس کی تقریب کی گئی عرس پر اللھم لبیک کے کلمات پڑھ کر طواف کیا گیا اور گانے چلا کر رقص بھی کیا جاتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے تمام حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تھانہ سٹی پولیس نے ویڈیو وائرل ہوتے ہی دربار کے متولین سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے

پولیس کے مطابق بغیر اجازت عرس کی تقریب کرکے اللھم لبیک کے کلمات کے ساتھ طواف کر کے زائرین کے جذبات کو مجروح کرنے کے جرم میں زیر دفعات 188 ٫ 298 ، 295A مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرلیاگیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں تمام علماء کی جانب سے اجلاس کیا گیا اور اس واقعے کو غیر مذہبی قرار دے کر ملزمان کو سخت سزا دیے جانے کی استدعا کی گئی ہے

.رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Comments are closed.