fbpx

باغی ٹی وی کیخلاف بھارتی حکومت کے اقدامات اور ٹوئٹر کیجانب سے جاری وارننگ لیٹر کی مذمت کرتے ہیں، صدر ایف ایم ریڈیو ایسوسی ایشن ا ئیر

مودی سرکار کی جانب سے باغی ٹی وی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بند کرنے کے سلسلے میں ٹوئٹر کے ساتھ جو مودی حکومت کی جانب سے رابطہ کیا گیا اور درخواست کی گئی ہے یہ آزادی رائے پر حملہ ہے،صدر ایف ایم ریڈیو ایسوسی ایشن ا ئیر زبیر قصوری

باغی ٹی وی :صدر ایف ایم ریڈیو ایسوسی ایشن ا ئیر زبیر قصوری کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے باغی ٹی وی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بند کرنے کے سلسلے میں ٹوئٹر کے ساتھ جو مودی حکومت کی جانب سے رابطہ کیا گیا اور درخواست کی گئی ہے یہ آزادی رائے پر حملہ ہے-

زبیر قصوری نے کہا کہ ہندوستان کی شر پسند حکومت نے ہمیشہ اقلیتوں پر مظالم ڈھائے ہیں اور ان کے حقوق پر غاصبانہ قبضے کئے ہیں اسی لئے وہ ہر اس چینل اور ویب سائٹ اور کوشش کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جس کے ذریعے بھارت کے مظالم کو بے نقاب کیا جا سکے –

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کا استعمال کر کے مودی حکومت حق اور سچ کی آواز کو دبا نہیں سکتی باغی ٹی وی نے ہمیشہ حق اور سچ پر آواز بلند کی ہم باغی ٹی وی کی اس ساری کوشش کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس سلسلے میں بھارتی حکومت کے اقدامات اور ٹوئٹر کی جانب سے جاری وارننگ لیٹر کی مذمت کرتے ہیں-

واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کے مسلسل احتجاج اور انکے مطالبات کو نہ ماننے والی مودی سرکار نے پاکستانی میڈیا کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو وارننگ دلوانا شروع کر دی-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے باغی ٹی وی کو وارننگ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ باغی ٹی وی ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، مودی سرکار کی جانب سے ٹویٹر پر دباؤ کے بعد باغی ٹی وی کے اکاونٹ کو ای میل بھیج کر وارننگ دی گئی ہے

مودی سرکار بھارت میں ایک طرف کسانوں کو کچلنے، اقلیتوں پر مظالم روا رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب انکے حق میں اٹھنے والی آواز کو بھی دبانے کی کوششوں میں مگن ہے، کسان تحریک کے دوران کئی کسان رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹس معطل کروائے گئے ہیں اب مودی سرکار نے پاکستان کے اکاونٹس پر نظر رکھ لی ہے-

باغی ٹی وی کی انتظامیہ کو جرات مندانہ اور دانش مندانہ صحافت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں کالم نگارمحمد ناصر اقبال خان

انڈین گورنمنٹ کی طرف سے باغی ٹی وی کی خلاف پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتی ہوں،ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.