fbpx

باغی ٹی وی کو اپنی تحریریں بھیجنے سے پہلے یہ ضرور پڑھیں

باغی ٹی وی کو اپنی تحریریں بھیجنے سے پہلے یہ ضرور پڑھیں

باغی ٹی وی بلاگز میں کیسے لکھا جائے؟
اگر آپ باغی ٹی وی کے بلاگز میں اپنے مضامین، بلاگز اور کالمز بھیجنے کے خواہش مند ہیں تو آپ کو مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا پڑے

بلاگ آپ کی ذاتی تخلیق ہونہ کہ کسی کا نقل شدہ ہو.وہی بلاگ شائع ہوسکے گا جو صرف باغی ٹی وی کو ہی ارسال کیا گیا ہو، اگر آپ کی تحریر پہلے کہیں اور شائع ہو چکی ہے تو وہ باغی ٹی وی پر شائع نہیں کیا جائے گی

بلاگ کے متن میں انگریزی الفاظ استعمال کرنے سے گریز کیا جائے. بلاگ کی زبان عام فہم اور سلیس ہونی چاہیے بلاگ لکھنے کے بعد اس کو ایک یا دو دفعہ خود پڑھ لیں تاکہ ممکنہ غلطیوں کو دور کیا جاسکے. اسلام، نظریہ پاکستان، افواج پاکستان، اقلیتیوں کے خلاف اور فرقہ وارانہ مواد نہیں ہونا چاہیے

بلاگ کی طوالت 600 سے 1200 الفاظ کے درمیان ہونی چاہیے. مدیر کسی بھی بلاگ میں سے غیراخلاقی مواد کو حذف کرنے، ٹائٹل تبدیل کرنے اور متن میں تبدیلی کرنے کا اختیار رکھتا ہے.

باغی ٹی وی بلاگز آپ کو موقع دیتا ہے کہ آپ اپنے بلاگز، مضامین اور کالمز باغی ٹی وی بلاگز کو بھیجیں. باغی ٹی وی بلاگز ان کو اپنی ویب سائٹ پر نمایاں جگہ دے گا اور آپ کے بلاگز کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر بھی کرے گا

نوٹ، سب سے اہم، بلاگ بھیجنے کے بعد شائع ہونے کے لئے باری کا انتظار کریں، سب شائع ہوں گے، بلاگ واٹس ایپ نمبر 03349755107 پر بھیجیں

بلاگ کا ٹائٹل بھی لکھیں، اپنا نام اور ٹویٹر آئی ڈی آخر میں لکھیں،

کاپی پیسٹ تحریریں کسی صورت شائع نہیں کی جائیں گی،تحریر بھیجنے کے بعد اپنی باری کا انتظار کریں،

اہم نوٹ، اگر کسی کی مسلسل تین تحریروں میں سے کاپی پیسٹ نکلا تو اسکو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا

اوتھر پروفائل …کم از کم تیس بلاگ باغی ٹی وی پر شائع ہونے کے بعد بنائی جائے گی، اور اوتھر پروفائل بننے کے بعد اگر کسی نے مستقل ایک ماہ تک کوئی تحریر نہ بھیجی تو اسکی پروفائل ختم کر دی جائے گی

ممتاز اعوان
ایڈیٹر باغی ٹی وی اردو