بھیرہ سڑک کنارے چلتے راہ گیر کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا
بھیرہ سڑک کنارے چلتے راہ گیر کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا شیخ پور بھیرہ کاغریب محنت کش محمد رمضان شہزاد سڑک کنارے آ رہا تھا کہ اچانک آوارہ کتا اس کے چہرے پر جھپٹ پڑا اس کی چیخ و پکار سن کر لوگ اکٹھے ہو گئے اور اسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ پہنچایا جہاں مبینہ طور پر زخمی رمضان کو 10 ٹانکے لگائے گئے زخمی محمد رمضان شہزاد نے حکومت کی اپیل کی ہے کہ وہ اس کی مالی مدد کرے تاکہ وہ اپنا اور بچوں کا پیٹ پال سکے واضح رہے کہ تین ماہ قبل رتوکالا میں نو عمر طالبعلم کے آوارہ کتوں کے ہاتھوں جان گنوانے کے بعد بھی آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں مگر انتظامیہ آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے ٹس سے مس نہیں ہوئی عوام نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقہ میں آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں