کمشنرسرگودھا طیارہ حادثہ اور کرونا سے وفات پاجانے والوں کیلئے اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں منعقدہ دعائیہ تقریب کی صدارت کر رہی ہیں

0
31

کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود طیارہ حادثہ اور کرونا سے وفات پاجانے والوں کیلئے اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں منعقدہ دعائیہ تقریب کی صدارت کر رہی ہیں۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین‘ ایڈیشنل کمشنر ریونیو ملک آصف اقبال‘ اے سی جی زاہد خان‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد سمیت دیگرجملہ افسران وملازمین نے شریک ہیں۔ کمشنرنے کہا کہ طیارہ حادثہ سے پوری قوم سوگوار ہے کسی ایک جان کا ضیاع پورے خاندان کاضیاع ہے۔ حادثہ میں ہمارے فرض شناس آفیسر خالد شبیر دل سمیت ڈاکٹر‘ پاک فوج کاجوان‘ سول افسران سمیت عام شہری شہید ہوئے دعا ہے کہ اللہ تمام شہداء کی مغفرت فرمائے اور ان کے وارثان کو صبر وجمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ کمشنر نے کہا کہ کرونا وبا سے اب تک ہزاروں افراد متاثر او رسینکڑوں وفات پا چکے ہیں۔ واحد حل سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا او رحکومت کے وضع کردہ ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنا ہے۔کمشنر نے ماتحت افسران وملازمین پر زور دیا کہ وہ ایمانداری کو اپناشعار بنائیں کرپشن یا رشوت کی مصدقہ اطلاعات پر سخت محاسبہ کیا جائیگا۔ انہوں نے عید کی تعطیلات میں فرائض منصبی اورکورونا کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے والے ہرسرکاری افسر اور اہلکار کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر طیارہ حادثہ او رکورونا سے متاثرہ اورجاں بحق شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔
( باغئ ٹی وی رپورٹر وقاص )

Leave a reply