سرگودھا: تھانہ شاہ پورصدر پولیس کی کاروائی

0
34

سرگودھا: تھانہ شاہ پورصدر پولیس کی کاروائی، گرفتارچھ ملزمان سے چالوبھٹی سمیت شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پور صدر علی نواز شاہ نے سب انسپکٹر زوہیب حسن وغیرہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ شاہ پورصدر کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان سیف اللہ ولد نواز سکنہ شاہ پورصدر سے شراب20لیٹر، صدیق ولد فیروز سکنہ شاہ پورصدر سے چالوبھٹی سمیت شراب120لیٹر، سلیمان ولد رفیق سکنہ شاہ پورصدر سے چالوبھٹی اور شراب18لیٹر، محمد پرویز ولد سلامت سکنہ بنگلہ حسین شاہ سے بندوق12بور، رمضان ولد دوست سکنہ بنگلہ حسین شاہ سے پسٹل30بور اور علی ولد پرویز سکنہ شاہ پورصدر سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply