بھیرہ شہر میں سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ قانون شکن عناصر کے خلاف موثر کاروائی
بھیرہ شہر میں سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ قانون شکن عناصر کے خلاف موثر کاروائی کر کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس سرگرم عمل ہے۔ انچارج تھانہ بھیرہ مہر شاہد اقبال ہرل نے بتایا کہ عید کے موقع پر شہر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری رہا اور پولیس نے تقریبا ساڑھے 3 کلو چرس، کلاشنکوف،رپیٹر، بندوق 12 بور اور پسٹل30 بور برآمد کیے۔ہیڈ محرر محمد ظفر نے بتایا کہ محلہ حاجی گلاب بھیرہ کے رضوان حیدر سے ایک کلو 400 گرام چرس،ہجکہ کے توقیرعباس سے ایک کلو 375 گرام چرس،محلہ کوہلیانوالا کے عاقب بلوچ سے 650 گرام چرس،وقاص سندرانہ سے کلاشنکوف،احمد خان پنجتوتھہ سے بندوق 12 بور یکنالی، ریاض اعوان سے بندوق 12 بور رپیٹر اور احسان لوہار سے پسٹل 30 بور اور مجموعی 23 ضرب گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص )