میر ج ہالز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ سرگودھا ڈویڑن 150 سے زائد میرج ہالز گزشتہ اڑھائی ماہ سے بند پڑے ہیں

0
25

میرج ہالز ایسوسی ایشن سرگودھا کے ڈویڑنل صدر راؤ طارق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر وقاص لطیف، عرفان بٹ اور دیگر عہدیداران نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر شبعوں کی طرح شادی ہالز بھی کھولنے کی اجازت دیں۔ میر ج ہالز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ سرگودھا ڈویڑن 150 سے زائد میرج ہالز گزشتہ اڑھائی ماہ سے بند پڑے ہیں۔ 4 ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ 5 ہزار سے زائد ہوٹلوں میں کام کرنے والے ملازمین بے روزگار ہوکر فاکہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ حکومت نے شاپنگ پلازوں، ریلوے اسٹیشن اور ویگن اڈوں کسیاتھ بازاروں کو تو کھول دیا ہے۔ ان حالات میں میرج ہالز نہ کھولنا ہمارے ساتھ سراسر زیادتی اور نا انصافی ہے۔ ہم حکومت کے بنائے گئے ہر ایس او پیز کے تحت میرج ہالز کھولنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں اور کروڑوں روپے ریونیو دینے والے میرج ہالز کو کھولنے کے احکامات جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ میرج ہالز بند ہونے سے شادی ہالز سے وابستہ دیگر شبعوں کے لوگ بھی متاثر ہیں جن میں چکن، میٹ بیف فروخت کرنے والوں کیساتھ ساتھ سبزیاں، فروٹس اور ڈیکوریشن کرنے والے لوگ شامل ہیں۔ ہزاروں لوگوں کا روز گار میرج ہالز سے وابستہ ہے حکومت فوری طور پر کورونا وائرس کا ایس او پیز ترتین دیں اور میرج ہالز کھول دیئے جایئے۔
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص )

Leave a reply