ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے کہا کہ شہید ہونے والے تھانیدار ممتاز حسین نتھوکہ کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنا

0
28

ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے کہا کہ شہید ہونے والے تھانیدار ممتاز حسین نتھوکہ کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنا اور تمام قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنانا محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے شہید ہونیوالے پولیس کے افسران اور اہلکار محکمہ کے لیے فخر وعزت کا باعث ہوتے ہیں ڈی ایس پی اختر وینس،ڈی ایس پی فضل عباس ہرل،ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ عظمت جوئیہ جیسے دلیر،جرات مند،نڈر پولیس افسران محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں شہید تھانیدار کی والدہ اور بیوہ کو ضرور انصاف ملے گا اور اشتہاری ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا وہ ڈی ایس پی ساہیوال کے دفتر میں پریس کانفرنس کر رہے تھے اس موقع پر مقامی ایم پی اے سردار غلام علی اصغر خان لاہڑی نے کہا کہ پولیس نے جرات اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور شہید تھانیدار کے قاتلوں تک محنت اور جرات کے ساتھ پہنچ گئے علاقہ بھر کی عوام ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ کی کارکردگی کو سراہا رہی ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کے راہنما آستانہ عالیہ سیال شریف کے چئیرمین شمس وقمر فاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی کے میڈیا کوارڈینیٹر وترجمان ملک عمران علی جوڑا نے ڈی پی او سرگودھا اور پولیس کی چھاپہ مار ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے بعدازاں ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار،ڈی ایس پی اختر وینس،ڈی ایس پی فضل عباس ہرل،ایس ایچ او ترکھانوالہ عظمت جوئیہ شہید ہونیوالے تھانیدار ممتاز حسین نتھوکہ کے گھر گئے شہید کی والدہ اور بیوہ سے ملاقات کی ڈی پی او فیصل گلزار نے بیوہ کو ڈپٹہ سر پر دیتے ہوئے کہا کہ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ شہید میری پولیس کا فیملی ممبر تھا اسکے قاتلو کو کیفرکردار تک پہنچانا اور اسکی والدہ اور بیوہ کو انصاف فراہم کرنا میری اولین ذمہ داری ہے انھوں نے پولیس کی قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تشکیل کردہ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ باقی ملزمان کو بھی جلد ازجلد گرفتار کریں
(باغی ٹی وی رپورٹر وقاص)

Leave a reply