سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی بڑی کاروائی

0
52

سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی بڑی کاروائی،گرفتاربارہ ملزمان سے 6 عدد کلا شنکوف 1 عدد رائفل 222 بور اور سینکڑوں گولیاں ناجائز اسلحہ ، چرس3.500کلو گرام برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی واضح ہدایت پر کہ جرائم پیشہ عناصر کو معاشرے میں کسی صورت نہ تو برداشت کیا جائے گا اور نہ ہی انکو معاشرے کا امن تباہ کرنے کی اجازت دی جائے گی کوتمومن پولیس نے بھرپور کاروائی کی ، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر خدا بخش نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موضع ہجن میں ریڈ کرکے میانہ گوندل کے رہائشی ملزمان محسن رضا ولد شان محمد سے کلاشنکوف، صدام حسین ولد محمد اقبال سے کلاشنکوف،فرحان الہی ولد محمد امان اللہ سے کلاشنکوف، محمد افضال ولد محمد بخش سے کلاشنکوف، محمد یوسف ولد حاجی احمد سے کلاشنکوف، مدثر علی ولد نصر علی سے کلاشنکوف اور محمد رمضان ولد سرجا خان سے رائفل222بور معہ 860گولیاں برآمد کرلی ہے۔اس سلسلہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی او کوٹ مومن ڈی ایس پی اعجاز حسین شاہ نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قصبہ ہجن ڈسٹرکٹ سرگودھا اور ڈسٹرکٹ منڈی بہاالدین کی سرحد پر واقعہ ہے جس وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن چکا تھا اور منشیات فروش ، بھتہ خور اور دیگر جرائم سے منسلک جرائم پیشہ عناصر اسے محفوظ ٹھکانہ سمجھتے تھے ۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن اور انکی ٹیم نے نہ صرف ناجائزاسلحہ رکھنے والوں ملزمان کو گرفتارکیا ہے بلکہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان محمد ابراہیم ولد کمال محمد سکنہ مانگی شریف اور شمس الحق ولد عبدالمعسود سکنہ نوشہرہ سے چرس1.370کلو گرام، منیر احمد ولد محمد حیات اور حق نواز ولد احمد خان سکنائے جالپ سے چرس1.640کلو گرام، فخر بلال ولد شبیر احمد سکنہ کوٹ مومن سے چرس450گرام بھی برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن اور انکی ٹیم کو اچھی کاروائی پر شاباش

Leave a reply