بھیرہ نواحی چک 6ایم ایل کے موگہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنےسے باغات تباہ ہو گئے ہیں

بھیرہ نواحی چک 6ایم ایل کے موگہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے گاؤں کی 150ایکڑ سے زائد زرعی اراضی بنجر جبکہ کینو ترشاوا پھل کے باغات تباہ ہو گئے ہیں۔ تحصیل بار بھیرہ کے رکن محمود منور خان ایڈووکیٹ نے علاقہ کے زمینداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے بتایا کہ موگہ کے دو حصوں میں تقسیم کرنے سے نہری پانی کھیتوں تک نہیں پہنچ پا رہا جبکہ زیر زمین پانی نا قابل استعمال ہے جس سے زمین بنجر ہو رہی ہے۔ محکمہ انہار کے حکام بار بار توجہ دلانے کے باجود ٹس سے مس نہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب، صوبائی وزیر آبپاشی اور کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ موگہ کی تقسیم منسوخ کر کے علاقہ کے زمینداروں کو معاشی قتل سے بچائیں۔

Comments are closed.