پری میڈیکل سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو کالج بلوا کر بے آبرو کردیا

0
27

سرگودھا میں نجی کالج کے استاد نے جعلی خاتون پرنسپل کے ذریعے کلاسسز کے اجراء کا جواز بنا کر پری میڈیکل سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو کالج بلوا کر بے آبرو کردیا ۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی مزید تفتیش کر رہے ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے گاؤں 46 جنوبی کے رہائشی محمد ارشد نے سرگودھا کے تھانہ ساجد شہید میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کے موبائل ٹیلی فون پر کسی خاتون کی کال آئی جس نے خود کو کالج کی پرنسپل مسسز عاصمہ بتایا کہا کہ آپ اپنی بیٹی رمشاء کو کالج بھیجنا شروع کردیں کلاسسز کا اجراء ہوچکا ہے ۔ محمد ارشد کے مطابق اس نے اپنے بیٹے عبداللہ ارشد کو کہا کہ بہن رمشا کو کالج چھوڑ آئے ۔ عبداللہ ارشد بہن کو کالج کے گیٹ ہر چھوڑ آیا ۔ رمشاء کے مطابق اس وقت کالج میں کوئی موجود نہ تھا چوکیدار گیٹ پر ڈیوٹی کر رہا تھا ۔ میں واپس جانے لگی تو بائیو کے ٹیچر عادل حیات نے مجھے بتایا کہ میں ضروری کام سے کالج آیا تھا واپس جارہا ہوں تمھیں قینچی موڑ پر چھوڑ دو گا تم وہاں سے گھر چلی جانا ۔ بائیو ٹیچر عادل حیات رمشاء کو بہانے سے اپنے فلیٹ پر لے گیا جہاں پر 4 گھنٹے تک اسے اپنی حوس کا نشانہ بنایا اس دوران ملزم رمشا کی ویڈیو فلم بھی بناتا رہا اور دھمکی دی کہ کسی سے بات کی تو تمھیں نہیں چھوڑوں گا اور تمھیں اور تمھارے خاندان کو بدنام کردوں گا ۔ حالت خراب ہونے پر رمشاء کو کالج کے گیٹ پر پھینک کر فرار ہوگیا ۔ پولیس نے رمشا کے والد کی مدعیت میں اغواء زیادتی سمیت دیگر دفعات کے تحت واقعہ کے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ میڈیکل اور ڈی این اے کیلئے بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جس خاتون کو جعلی پرنسپل بنا کر طالبہ کے گھر پر فون کروایا اس کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مار رہے ہیں ۔

Leave a reply