بھیرہ محکمہ آثار قدیمہ کی غفلت کے باعث

0
34

بھیرہ محکمہ آثار قدیمہ کی غفلت کے باعث تاریخی ورثہ جامع مسجد شیر شاہ سوری بھیرہ کی تزئین و مرمت کا کام ٹھیکیدار ادھورا چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ جس سے 4 کروڑ 35 لاکھ روپیہ سے زائد رقم کے ضائع ہونے کا شدید خطرہ ہے۔ تعمیراتی کام جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور نقش و نگار مدہم ہو رہے ہیں۔جامع مسجد کے مہتمم صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے بتایا کہ محکمہ آثار قدیمہ کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث حال اور برآمدہ کی فرش بندی نہ ہونے سے مسجد کی صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام نہیں ہو سکتا جس کی وجہ سے زائرین اور سیاحوں کو بھی مشکلات درپیش ہیں ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ اسے محکمہ نے ابھی تک بلوں کی ادائیگی نہ کی ہے۔ صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے سیکرٹری آثار قدیمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈائریکٹر آثار قدیمہ کو ٹھیکے دار کے بلوں کی ادائیگی کی ہدایت کریں تاکہ تعمیراتی کام پایہ تکمیل کو پہنچ سکے۔

Leave a reply