سرگودھا:پولیس ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد استعدادکاربڑھاتے ہوئے

0
45

سرگودھا:پولیس ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد استعدادکاربڑھاتے ہوئے سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لانا ہے ۔ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا: حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً قوانین میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے جن پر عملدرآمد کیلئے افسران کی طرف سے ایس او پیز جاری کی جاتی ہیں۔ تمام تفتیشی افسران کو ان ایس اوپیز سے روشناس کروانے کیلئے ضلعی سطح پر مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور شعیب دستگیر، ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا افضال احمد کوثرکے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر رواں سال پولیس کے شعبہ تفتیش میں مزید بہتری لانے اور تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے جری کی گئی ایس او پیز سے متعلق ذکاء اللہ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن سرگودھا میں ہفتہ وار ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ تفتیشی عمل میں آسانی اور مزید بہتری لانے کیلئے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں آپ کو دی جانے والی ٹریننگ کا مقصد پولیس کے کام میں مزید بہتری لانے کی طرف ایک اور قدم آگے بڑھانا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ ان قوانین کو سمجھیں اور اپنی تفتیش میں بہتری اورعوام کی خدمت کے سلسلہ میں بروئے کارلائیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن خالد محمود، محمد اقبال، انسپکٹر لیگل قاسم علی رانجھا نے شرکاء کو جاری کردہ ایس او پیز کے بارہ بریفنگ دی۔

Leave a reply