اگلے چار دن یعنی رواں ہفتے کے دوران ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہیگا

0
34

اگلے چار دن یعنی رواں ہفتے کے دوران ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہیگا
جمعرات اور جمعے کے روز جنوبی پنجاب، سندھ، مشرقی اور جنوبی بلوچستان کے علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ھے
صوبہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات کے دوران شدید_
دھند کا سلسلہ کمی وبیشی کے ساتھ جاری رہنے کی امید ھے
جمعرات اور جمعے کی صبح کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید دھند یا نچلی سطح پر بادل چھائے رہنے کا امکان ھے
مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا ایک اچھا سلسلہ اس وقت جنوب مغربی ایران، عراق اور بحیرہ قزوین پر ہوا کے کم دباؤ کی شکل میں موجود ھے
جوکہ کل شام یا رات تک افغانستان پر اثرانداز ہوگا اور بعد میں جمعے کے روز سے پاکستان کے شمالی علاقوں پر اثر کرنا شروع کریگا
جمعے سے اتوار کے دوران ہوا کے اس کم دباؤ کے تحت ملک کے تمام شمالی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ اچھی بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری ہوگی
تفصیلات کے مطابق جمعے سے اتوار کے دوران گلگت بلتستان، شمالی خیبرپختونخوا اور آزاد وجموں کشمیر کی تمام وادیوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ اچھی بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ھے
جمعے کی رات اور ہفتے کے دوران پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے وسطی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ھے
اس دوران ہفتے کی صبح سے شام کے دوران اسلام آباد سمیت شمالی پنجاب کے علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش جبکہ چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ھے
جمعے اور ہفتے کے دوران مری اور گلیات میں رواں سیزن کی شدید برفباری متوقع
جمعے اور ہفتے کے دوران بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر مغربی علاقے طوفانی ہواؤں کے زیر اثر رہیں گے
سردی کی شدید لہر جمعے کی رات سے بلوچستان میں داخل ہو گی جوکہ ہفتے کی رات سے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی

Leave a reply