رمضان المبارک کی آمد سے قبل گرانی کو روکنے اور عوام کو مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں
بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل گرانی کو روکنے اور عوام کو مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں رمضان المبارک کے دوران 85 روپیہ فی کلو چینی کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی تاجر اسٹاکسٹ یا دوکاندار کو زائد نرخوں پر فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے تاجروں سے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں عوام کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے ناجائز منافع خوری سے گریز کر کے اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کریں