بھیرہ دیہاتی خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے حکومت این جی اوز کو بیت المال کے زریعے رقم فراہم کر رہی ہے

0
21

بھیرہ دیہاتی خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے حکومت این جی اوز کو بیت المال کے زریعے رقم فراہم کر رہی ہے تاکہ مستحق خواتین ہنر سیکھ کر باعزت روزگار حاصل کر سکیں کی یہ بات چیئرمین ضلعی بیت المال مہر فیصل عباس جھاوری نے آئیڈیل این جی او کے صدر سید محمد مردان شاہ کو دستکاری سنٹر کے لیے امدادی رقم کا چیک دینے کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زیبا عندلیب سیکرٹری بیت المال محمد یار گوندل اور ممبر ڈاکٹر امنل برکات بھی موجود تھے این جی او کے صدر سید محمد مردان شاہ نے بتایا کہ امدادی رقم سے دیہاتوں میں خواتین کی سکلز ڈویلپمنٹ کے لیے نئی سلائی مشینیں خریدی جائیں گی

Leave a reply