شیر شاہ سوری نے برصغیر میں بیشمار قلعے، مساجد اور سرائے تعمیر کروائے

0
42

شیر شاہ سوری نے برصغیر میں بیشمار قلعے، مساجد اور سرائے تعمیر کروائے۔ وہ ہندوستان کا پہلا حکمران تھا جس نے عوامی فلاح میں بہت زیادہ دلچسپی لی انہی میں سے بھیرہ کی یہ شیر شاہ سوری مسجد ہے یہ قلعہ روہتاس میں تعمیر کی گئی مسجد سے مختلف ہے۔ اس مسجد کی تعمیر میں چھوٹی اینٹیں استعمال کی گئیں۔ مسجد کی بنیادیں اصل ہیں اور اس کے تین گنبد ہیں اس مسجد کے ساتھ لائبریری بھی ہے جہاں 300 نوادرات ہیں۔ یہ مسجد دہلی، آگرہ اور لاہور کی شاہی مسجد کی طرح نہایت خوبصورت ہے۔ یہ مسجد تین دری ہے اور اس میں کونے کے کمرے موجود ہیں مسجد میں فرش کا کام اور بارہ فٹ گہرا حوض بعد میں تعمیر ہوا سکھوں کے دور میں یہ مسجد اصطبل کے طور پر بھی استعمال ہوئی اس مسجد کو اصل حالت میں رکھنے کے لئے بھیرہ کے بگوی خاندان کی کافی خدمات ہیں۔ جبکہ پنجاب آركيالوجی ڈیپارٹمنٹ نے یہاں مسجد کے داخلی طرف کاشی کاری اور فریسکو کا کام کروایا ہےیہاں کا عملہ انتہائی تعاون کرتا ہے۔ اگر آپ کا بھیرہ چکر لگے تو اس مسجد ضرور جائیں

Leave a reply