انتظامیہ کی نااہلی اور لاپرواہی کے باعث تحصیل بھیرہ
بھیرہ انتظامیہ کی نااہلی اور لاپرواہی کے باعث تحصیل بھیرہ میں عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹا اور چینی کی فراہمی کے لیے کوئی کاؤنٹر قائم نہیں کیا جا سکا۔ شہر میں اس وقت 20 کلو آٹا کا گٹو ایک ہزار سے 11 سو روپیہ اور چینی 83سے 85 روپیہ فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ سماجی رہنماؤں محمد ارشد، شہزاد احمد،افتخار محمود اور فتح محمد نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے عوام کو آٹا اور چینی کی سرکاری نرخوں پر فروخت کے لیے پوائنٹ قائم کرنے کی بجائے مقامی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں اور اسٹاکسثوں کو ریلیف دے رہی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھیرہ کے لئے چینی کا مبینہ سرکاری کوٹہ غائب کرنے کی تحقیقات کرائیں اور عوام کو آٹا چینی کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے سرکاری کاؤنٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کریں۔