وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی، اگر کسی امریکی نمائندے کا بیان آیا تو پاکستان اسے سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر امریکی انتظامیہ کی طرف کوئی ٹویٹ، پیغام یا بیان آگیا تو پاکستان اس پوزیشن میں ہے کہ اس کو ہنیڈل کرسکے، ہمارے وہاں تعلقات ہیں، عمران خان کیلئے کوئی پہاڑ حرکت میں نہیں آئیں گے، ایسی کوئی بات نہیں ہے، ہمارے سیاسی لوگوں نے اپنے دل کی خواہشات امریکا سے وابستہ کرلی ہیں، حالانکہ واشنگٹن کی اپنی ترجیحات اور مفادات ہیں۔ہمیں عمران خان اور امریکا سے متعلق ہر گز کوئی پریشانی نہیں. پی ٹی آئی پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں دہشتگردی کے امور پر گفتگو ہوئی، سپہ سالار نے ان کو کہاکہ سیاسی امور پر سیاستدانوں سے بات کی جائے۔
واضح رہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جوبائیڈن حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور کہاکہ اب ہمارے دور میں امریکا ترقی کرےگا۔دریں اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ساجد خان نے ثقلین مشتاق اور سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا
صدر ٹرمپ کا جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی لگانےکا اعلان
ایک اور آئی پی پی کے ساتھ پاور معاہدہ ختم
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات