مزید دیکھیں

مقبول

بھارت:اسلحہ فیکٹری کا افسر پاکستان کیلئے جاسوسی پر گرفتار

بھارتی شہر فیروز آباد میں اسلحہ فیکٹری میں کام...

وہ سیارہ جسے ’چاندوں کا بادشاہ‘ قرار دیا گیا

ماہرین فلکیات نے سیارہ زحل کے گرد چکر لگانے...

وزیراعظم آئندہ ہفتے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف اعلی وفد کے ہمراہ بدھ سے...

منشیات کیس : مرحوم مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم

کراچی میں عدالت نے منشیات کیس میں مرحوم مصطفی...

باپ کے قتل میں ملوث سفاک قاتل اور مفرور ملزم گرفتار

باپ کے قتل میں ملوث سفاک قاتل اور ایک مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا-

باغی ٹی وی : انوسٹی گیشن پولیس ڈسٹرکٹ کیماڑی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری، پہلی کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ اتحاد ٹاؤن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سگے باپ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا

رواں ماہ 13 نومبر کو ملزم احمد رضا نے جائیداد کے تنازعہ پر بلاک، توا اور چھری کے وار کر کے بے دردی سے اپنے باپ محمد عمر کو قتل کر دیا تھا واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 545/2022 بجرم دفعہ 302 ت پ درج کیا گیا

ڈی آئی خان: پولیس نے سات سالہ بچے کوذبح کرنے والے سفاک قاتل کوگرفتارکرلیا

واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا جسکی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم نے تکنیکی و انٹیلیجنس ذرائع کی مدد سے ملزم کو گرفتارکر لیا گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے-

دوسری کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ ماڑی پور نے مفرور ملزم کو گرفتارکر لیا-

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی شمائل ریاض ملک کے مطابق گرفتار ملزم محمد رمضان خاصخیلی تھانہ ماڑی پور کے مقدمہ الزام نمبر 190/2020 میں مفرور تھا گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے-

اسلام آباد میں بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے شوہر کو سزائے موت کا حکم