غربت سے تنگ نوجوان نے ایک ماہ 8 دن کا بچہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کر کے بیوی کو مطمئن کرنے کیلئے تھانہ میں بچے کے اغواءکا مقدمہ درج کروا دیا، ڈی پی او فیصل کامران نے نومولود کے مبینہ اغواءپر پولیس کی اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دے دی، جس نے جدید بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے 34 روز بعد مبینہ مغوی بچہ بازیاب کروا کر والدہ کے حوالے کر دیا، جبکہ کے بچے کے والد عدنان، سہولت کار محمد منشاءکو گرفتار کر لیا ہے، واقعہ میں ملوث خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،
ستار کالونی سرگودھا کے رہائشی عدنان ظفر نے 29 مارچ کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ اپنے بیٹے کی دوائی لینے کیلئے اپنی بیوی کے ہمراہ ہلال احمر ہسپتال آئے، بیٹی کی گود میں بیٹے کو بٹھا کر میں اور میری بیوی ڈاکٹر سے دوائی پکڑنے کیلئے کمرے میں گئے، واپس آئے تو نا معلوم عورت میرے نومولود بیٹے کو لے گئی، ڈی پی او فیصل کامران نے اے ایس پی سٹی عثمان عزیز میر کی قیادت میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا انصر جوڑا، عمار اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکاروں پر مشتمل بچے کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دے دی، جنہوں نے دن رات محنت کر کے 34 روز بعد بچے کو بازیاب کرا لیا،
تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد
ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے
تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں
” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین
ہیلتھ لیوی – کیا؟ کیوں؟ اور کیسے؟ — طوبہ نعیم
ہیلتھ لیوی کیا ہے اور اس کے کیا فواٸد ہیں:
اے ایس پی سٹی عثمان عزیز میر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عدنان ولد ظفر قوم ونی ساکن 79 شمالی نے 2018ءمیں صبا بی بی سے پسند کی شادی کی، جس سے ایک بچی ڈیڑھ سالہ خدیجہ بی بی اور 1 ماہ 8 دن کا دیان علی ہیں، اغواءکی رپورٹ پر سی سی ٹی وی کیمرہ کے فوٹیج کا بغور ملاحظہ کیا گیا، وقوعہ کی جیو فینسنگ کروائی گئی، مغوی کی بازیابی کیلئے بچے کے والد کے فیملی ممبران کی سی ڈی آرز حاصل کی گئیں، ستار کالونی و گردونواح میں خفیہ تفتیش کی گئی، جدید بنیادوں پر کی جانے والی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ بچے کے والد عدنان کی نیت میں فتوراور لالچ تھا، جس نے محمد منشاءولد بشیر احمد قوم مسلم شیخ ساکن نیو سیٹلائٹ ٹاﺅن اور شہناز بی بی سکنہ غنی پارک سے مل کر نومولود دیان علی کو 34 جنوبی کے شاہد مقصود ولد علی احمد راجپوت جو کہ قینچی موڑ سرگودھا پر رہائش پذیر ہے کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کیا اور رقم آپس میں تقسیم کر لی، بچے کی ماں کو مطمئن کرنے کیلئے تھانہ میں اغواءکا مقدمہ درج کروایا، پولیس نے بچے کو بازیاب کرنے کے بعد بچے کے والد عدنان، سہولت کار محمد منشاءکو گرفتار کر لیا