غیر برادری میں شادی ،باپ نے بیوی اور بیٹیوں کو مار کر خودکشی کر لی
نئی دہلی: بھارت میں غیر برادری میں شادی کرنے پرناراض باپ نے 2 بیٹیوں اور بیوی کومارکرخودکشی کرلی۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو میں بیٹی کے دوسری ذات کے لڑکے سے شادی کرنے پرناراض شخص نے اپنی 2 بیٹیوں اوربیوی کوقتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
سوتیلے باپ نے تین سالہ بچے کو چارپائی پر پیشاب کرنے پر قتل کردیا
پولیس حکام کے مطابق چائےکا اسٹال چلانے والے لکشمنن کی بڑی بیٹی نے دوسری ذات کے لڑکے سے پسند کی شادی کرلی تھی لکشمنن اپنی بیٹی کی شادی پرغصے میں تھا اوراس نے اپنی دیگر2 بیٹیوں کوقتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ میں دوسری ذات کے لڑکے سے شادی کرنے والی لڑکی محفوظ رہی کیونکہ وہ دوسرے شہرمیں اپنے شوہرکے ساتھ رہتی ہے۔
بھارت میں ہندوانتہاپسند دوسری ذات یا مذہب کے افراد کوکم ترسمجھتے ہیں اوردوسری ذات یا دوسرے مذہب میں شادی کرنے پر خاندان والوں کی جانب سے قتل یا تشدد کے واقعات عام ہیں-
شادی کی رسم نبھاتے ہوئے 22 خواتین کنویں میں گر گئیں،13 کی موت
دوسری جانب پاکستان کے ضلع پنجاب کے شہر بہاولنگر میں دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کی ہڈی پسلی ایک کردی بہاولنگر کے رہائشی نے اپنی بیوی سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو وہ آپے سے باہر ہوگئی اور شوہر کو تشدد کا نشانہ بنا کر اُسے ادھ موا کردیا –
اہلخانہ جب متاثرہ شخص کو اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹر نے اُسے ہنگامی طبی امداد دینے کے بعد ایکسرے اور سٹی اسکین کیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ تشدد کی وجہ سے پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں ہیں۔
خاتون کے ساتھ زیادتی ،لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی
علاوہ ازیں متاثرہ شخص کا سر اور چہرہ بھی تشدد سے بری طرح متاثر ہوا ڈاکٹرز نے زخمی کو ہنگامی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال میں ہی داخل کرلیا جبکہ پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ نے شوہر پر تشدد کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اُسے دوسری شادی کی خواہش کا سُن کر شدید غصہ آیا، جس کے بعد وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور جو ہاتھ آیا اُس سے شوہر کو پیٹ ڈالا۔