باپ پر تشدد کے ملزم کو پولیس نے باپ کے پاؤں پکڑوا دیئے

0
32
    قصور
    پولیس کی کاوش سے
    باپ پر تشدد کرنے والے بیٹوں نے باپ کے قدم چھو لیے
    لوگوں کا پولیس کو خراج تحسین
    تفصیلات کے مطابق آج سے ایک ماہ قبل پتوکی کے نواحی گاؤں سہجووال میں بیٹوں نے جائیداد میں حصہ نہ دینے پر اپنے والد پر بیہمانہ تشدد کیا تھا جس سے والد کی ٹانگ اور بازو ٹوٹ گئے تھے بعد میں لڑائی جھگڑا مزید بڑھا اور بات محلے میں فائرنگ اور تشدد تک پہنچ گئی اس واقعے کا علم ایس ایچ او صدر پتوکی حافظ عاطف نذیر کو ہوا تو وہ فوری موقع پر پہنچے اور انہوں نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ عین اس وقت محترم بابا جی نے داد رسی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے میڈیا سے رابطہ کیا تو میڈیا نے معاملے کا جائزہ لیا تو یہ سمجھا کہ اگر اس معاملے میں مثبت رول ادا نہ کیا گیا تو بزرگ جیتے جی مر جائیں گے لہذا یہ بہت ضروری تھا کہ عمر کے اس حصے میں ان کے درد کا ازالہ کیا جائے ایس ایچ او عاطف نزیر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس معاملےمیں میرا دل خون کے آنسو روتا ہے کہ کس طرح ایک والد کو عمر کے آخری حصے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے ملزمان سے کہا کہ قانونی کاروائی اپنی جگہ لیکن اگر تم نے اپنے والد کے قدم نہ چھوئے تو میں تمہیں نشان عبرت بنا دوں گا اس معاملےمیں گاؤں کے نمبردار عدنان نے بھی مثبت رول ادا کیا بابا جی نے جب متشدد بیٹوں کو اپنے پاؤں پکڑے دیکھا تو ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے انہوں نے ہاتھ اٹھا کر پنجاب پولیس کو دعائیں دیں ان کا کہنا تھا جسم پر لگے زخم تو مندمل ہو جائیں گے لیکن ایس ایچ او صاحب جی آپ نے میرا کلیجہ ٹھنڈا کر دیا ہے

Leave a reply