بااثر افراد کا خواجہ سراؤں پر تشدد، کپڑے اتارنے پر کیا مجبور، ویڈیو وائرل،عزت کا سودا نہیں کریںگے،خواجہ سرا

0
82

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی میں بااثر افراد نے خواجہ سراوں کا جینا محال کر دیا

خواجہ سرا جولی کا کہنا تھا کہ قاسم بٹ نامی فرد نے فنکشن پر بلایا اور نازیبا حرکات کیں، خواجہ سراوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی گئیں، ہمیں مارا پیٹا گیا، دھمکیاں دی گئیں،ہمیں بغیرکسی وجہ کے ہر شہر میں یر غمال بنایا جا ریا ہے،

جولی کا مزید کہنا تھا کہ روزگار نہیں ہم فنکشنز میں جاکر کما کر اپنا گزر بسر کرتے ہیں، عزت کا سودا نہیں کرتے، عزت سے روزی روٹی کمانا چاہتے ہیں، فنکشنز پر بلایا جاتا ہے پھر ناروا سلوک برتا جاتا ہے،کیا ہم اس ملک کے شہری نہیں کہ ہمیں عزت سے رہنے دیا جائے،

خواجہ سراؤں پر تشدد کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص گن اٹھائے خواجہ سراؤں کو نہ صرف تھپڑ مار رہا ہے بلکہ انہیں کپڑے اتارنے کا بھی کہتا ہے، خواجہ سرا منتیں کرتے نظر آتے ہیں لیکن وہ شخص باز نہیں آتا اور مسلسل تشدد کرتا چلا جاتا ہے، سوشل میڈیا پہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندوق بردار شخص خواجہ سراؤں کو تھپڑ مار رہا ہے اور ان کے سارے کپڑے اتروا رہا ہے۔ خواجہ سرا ہاتھ جوڑ رہے ہیں اور اس شخص کے اس رویے کا شکوہ کر رہے ہیں۔

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

دوسری جانب سی پی او راولپنڈی نے خواجہ سراؤں کو ہراساں کرنے کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ایس پی راولپنڈی کاکہنا ہے کہ ویڈیو میں نظرآنے والے شخص کی شناخت کرلی گئی اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ خواجہ سراؤں سے بدسلوکی واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی

سی پی او کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی شناخت کرلی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیےٹیمیں تشکیل دےدی گئی ہیں۔ تحفظ سینٹر کےپلیٹ فارم سے ٹرانسجینڈرز کے حقوق کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔معاشرہ کے محروم طبقات سے زیادتی اور انسانیت کی تذلیل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے

Leave a reply