بابا گورو نانک یونیورسٹی کو الازہر کی طرز پرانٹرنیشنل یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ

0
23

بابا گورو نانک یونیورسٹی کو الازہر کی طرز پرانٹرنیشنل یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ

ننکانہ صاحب۔12 نومبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقلیتوں سے خصوصی محبت رکھتے ہیں ،بابا گور و نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد اور کرتار پور رہدار ی نے کروڑوں سکھوں کے دلوں میں پاکستان اور مسلمانوں کی محبت میں اضافہ کیا ہے‘ سکھوں کی فلاح و بہبود کےلئے بھر پور اقدامات ہو رہے ہیں اور ویزہ پالیسی کو بھی نر م اور بہتر بنایا جا رہا ہے ۔

وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

ان خیالات کا اظہار انہوں منگل کے روز نے ننکانہ صاحب میں بابا گور ونانک کے 550ویں جنم دن کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امورپیر نو را لحق قادری ،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد ، بھارتی سکھ رہنماءسردار پرمجیت سنگھ سرنا ،سردار جتندر سنگھ ورک ،سوہن سنگھ خالصہ ،سیکرٹری بورڈ طارق وزیر ،ایڈمنسٹریٹر ننکانہ وہاب گل ،کرنل (ر)غفور ارشد ،عمران گوندل ،فراز عباس ،ترجمان بور ڈعامر حسین ہاشمی ،ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او ننکانہ ،ہندو رہنماءڈاکٹر منور چاند ،بیگم گورنر پنجاب سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ رہنماءاور مختلف سیاسی‘ مذہبی و اقلیتی رہنماﺅں کی بڑی تعدا د تقریب میں شریک تھی۔

بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

گورنر پنجاب نے کہا کہ نیکی اور بھلائی کے کاموں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے ،جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن انداز میں سر انجام دیں جبکہ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد اور انکے افسران و عملہ کی کارکردگی بھی قابل تعریف ہے ۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ میں 37 سال برطانیہ میں رہا‘میری سکھوں کے ساتھ بہت پرانی دوستی ہے‘ برطانیہ میں چار ایکڑ اپنے کاروبار کیلئے جگہ خریدی جو میں نے بعد میں سکھوں کے کہنے پر انہیں دیدی‘ انہوں نے وہاں گوردوارہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پورراہداری پاکستان کی طرف سے سکھوں کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاﺅس کے دروازے ہمیشہ سکھوں کیلئے کھلے ہیں جو پہلے بھی کھلے تھے۔

آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور آئندہ دو سے تین سالوں میں ننکانہ صاحب یونیورسٹی پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گی ، عمران خان نے بابا گورو نانک یونیورسٹی کا افتتاح کیا اور اس کیلئے 7 ارب روپے کی رقم مختص کی جو کہ دو سے تین سال میں مکمل ہو جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ بابا گورونانک یونیورسٹی میں پنجابی اور خالصہ کے ڈیپارٹمنٹ بنائے جائیں گے‘ بابا گورو نانک یونیورسٹی کو انٹرنیشنل یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں جیسا کہ مسلمانوں کی مصر میں الاظہر یونیورسٹی ہے‘ مذہبی سیاحت کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سکھ یاتری صبح کو بھارت سے آئیں اور اپنے مذہی مقامات کی رسومات کرنے کے بعد واپس چلے جائیں‘ ہم چاہتے ہیں کہ جو سکھ یاتری لندن‘ امریکہ‘ برطانیہ‘ کینیڈا یا دوسرے ملکوں سے آئیںوہ پہلے پاکستان آ کر اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد بھارت جائیں اور واپسی پر دوبارہ رسومات ادا کرکے اپنی منزل کو روانہ ہوں جس کیلئے ہم ملٹی پل ویزا جاری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘اس کیلئے ہم نے کرتار پور بنایا‘ بابا گورو نانک کی تعلیمات و خدمات قابل فخر ہیں ،جنم استھان میں آنے والے یاتریوں کو مکمل سہولیا ت دی جائیں گی۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نو را لحق قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام غیر مسلموں کی خدمت کا درس دیتا ہے ،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے‘ بابا گور ونانک ایک تاریخ کا نام ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 550ویں جنم دن کے موقع پر خصوصی سکہ ،ڈاک ٹکٹ اور کرتار پور رہداری سکھ قوم کے لیے ایسا انمول تحفہ ہے جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی ،سکھ قوم حکومت پاکستان کے اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرتار پور راہداری کا افتتاح تحریک انصاف کی حکومت کا مذہی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایک تاریخ ساز اقدام ہے‘ وزیراعظم نے سکھوں کیلئے کرتار پور راہداری کو بنا کر دنیا کو امن کا پیغام دیا۔

پاکستان نے تاریخ رقم کر دی، کرتارپور کا افتتاح، بھارتی سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے کہا کہ بابا گورو نانک نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا اور وہ امن و محبت کے خواہاں تھے، ہم نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژ ن کے مطابق مہمانوں کی خدمت میں کوئی کمی رہنے نہیں دی ،ننکانہ میں خصوصی شٹل سروس ،پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی اور انکو رہائش ،ٹرانسپورٹ ،میڈیکل و سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئیں اور آئندہ کے لیے مزید ترقیاتی اقدامات و کام جاری ہیں ،بورڈ افسران سیکورٹی اور ٹیکنیکل ونگ کے عملہ نے اپنی اپنی ذمہ داری بہتر انداز میں نبھانے کی کوشش کی ،

کرتارپور، وزیراعظم پہنچ گئے، سکھ برادری کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر

پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ ،جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ نے حکومتی اور ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سوچ سے بڑھ کر انتظامی اقدامات کیے گئے اور مہمان نوازی کا حق ادا کیا گیا جس پر پوری سکھ قوم انکی بے حد شکر گزار ہے۔شرومنی گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی دہلی کے پارٹی لیڈر سردار گرمیت سنگھ نے ننکانہ صاحب میں 550کمرے بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت اور ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات سے بہت خوش ہیں او رانکے شکر گزار ہیں، حکومت پاکستان ہمیں جگہ فراہم کرے ہم 550کمرے تعمیر کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

دہلی گورو دوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے پارٹی لیڈر سردار جتندر سنگھ نے بھی حکومتی اقدامات کو بھرپور سراہا اور منتظمین میں خصوصی تحائف تقسیم کیے۔تقریب میں موجودہزاروں مرد و خواتین نے پاکستان زندہ باد ،وزیر اعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے بلندکیے،آخر میں تقریب میں شرکت کرنے پر گورنر پنجاب و وفاقی وزراء،چیئرمین بورڈ سمیت دیگر مہمانوں نے گورو گھر کے خصوصی تحائف تقسیم کئے۔ بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کا ایک جتھہ آج بدھ کو واہگہ بارڈر کے راستے پیدل بھارت روانہ ہو جائے گا ۔

Leave a reply