نجومی خاتون بابا وانگا کی 2022 میں کی گئی پیشگوئیوں میں 2 پوری ہو گئیں

0
31

بلغاریہ کی نامور خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا نے گزشتہ سالوں کی طرح 2022 میں رونما ہونے والے واقعات کی بھی پیش گوئی اپنے مرنے سے قبل کی تھی۔

باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کی 2022 سے متعلق کی گئیں6 پیش گوئیوں میں سے 2 پوری ہوگئیں ہیں جن میں خطرناک زلزلے اور سیلاب اور پینے کے پانی کی قلت ہے-

بابا وانگا کی جانب سے کی گئی 2022 سے متعلق پیش گوئی کے مطابق آسٹریلیا اور ایشیائی ممالک کو سیلاب اور زلزلے کا سامنا ہوگا جس سےکئی زندگیاں ضائع ہوجائیں گی ایسالگتا ہے کہ یہ پیشیگوئی ایک حد تک سچ ثابت ہوگئی کیونکہ ان ممالک میں اس سال شدید بارشیں ہوئیں۔

بنگلا دیش،بھارت کے شمال مشرقی حصے اور یہاں تک کہ تھائی لینڈ جیسے ممالک بھی بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ بھارت اور بنگلادیش میں مون سون بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں کم از کم 90 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ لاکھوں دربدر ہوگئے۔بنگلادیشی حکام نے 2004 میں آنے والے سیلاب کے بعد اسے بدترین سیلاب قرار دیا اس سے قبل مئی کے مہینے میں بنگلا دیش اور بھارت میں شدید بارشوں کے نتیجے میں بننے والے سیلاب سے کم از کم 57 افراد ہلاک اور لاکھوں شدید متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں رواں سال مارچ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں ہوئیں، کوئنزلینڈ اور نیوساؤتھ ویلز میں مختلف حادثات میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوئے۔

اس کے علاوہ بابا وانگا کے مطابق 2022 میں دنیا کے کئی شہر پانی کی قلت کا شکار ہوں گے بابا وانگا کی یہ پیش گوئی بھی ایک حد تک سچ ثابت ہوئی کیونکہ پرتگال نےاپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پانی کے استعمال کو محدود کریں جبکہ اٹلی اس وقت 1950 کی دہائی کے بعد بدترین خشک سالی سے گزر رہا ہے۔

بابا وانگا ایک حادثے میں نابینا ہوئی تھیں جن کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ ان میں مستقبل دیکھنے کا ہنر قدرتی طور پر موجود تھا، ان کی پیدائش 1911 میں ہوئی تھی جب کہ موت 1996 میں ہوئی۔

یہ ناصرف جڑی بوٹیوں کی حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیش گوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ بابا وانگا نے 2022 سے متعلق کونسی پیش گوئیاں کی تھیں کہ جہاں دنیا پہلے ہی کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کے شکنجے میں ہے وہیں بابا وانگا کے مطابق محققین سائبیریا میں ایک مہلک وائرس دریافت کریں گے، یہ وائرس لوگوں میں بہت تیزی سے پھیلے گا جب کہ اس سے بچنے کے انتظامات کرنے میں بھی بہت وقت لگ جائے گا۔

نابینا خاتون نجومی کی پیش گوئی کے مطابق بھارت کی کئی ریاستوں کو 2022 میں بھی ٹڈی دل کے حملے کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے س سے قبل 2020 میں بھی ریاست گجرات، راجستھان اور مدھیا پردیش میں ٹڈی دلوں نے حملہ کیا تھا۔

بابا وانگا کے دعوے کے مطابق اومواموا نامی سیارچہ زمین پر زندگی کی تلاش کے لیے ایلین بھیجے گا۔

بابا وانگا کی پیش گوئیوں میں ایک پیش گوئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی کی گئی ہے، جہاں لوگ پہلے ہی ٹیکنالوجی کے استعمال کے عادی بن چکے ہیں وہاں 2022 میں لوگوں کا استعمال مزید بڑھ جائے گا اور لوگ ذہنی مریض بن جائیں گے۔

بابا وانگا کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہزادی ڈیانا کی موت، سویت یونین کے ختم ہونے، جرمنی کے مشرق اور مغرب کے اتحاد اور 2004 میں تھائی لینڈ کے سونامی جیسی بڑی پیش گوئیاں کی تھیں جو پوری ہوئیں-

اب دیکھنا یہ ہے کہ 2022 کے اختتام پر بابا وانگا کی ان پیش گوئیوں میں سے اور کونسی پوری ہوتی ہیں۔

بابا وانگا ایک حادثے میں نابینا ہوئی تھیں جن کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ ان میں مستقبل دیکھنے کا ہنر قدرتی طور پر موجود تھا، ان کی پیدائش 1911 میں ہوئی تھی جب کہ موت 1996 میں ہوئی یہ ناصرف جڑی بوٹیوں کی حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نےسال 5079 تک کی پیش گوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔

Leave a reply