بابا بلہے شاہ کے شہر میں وارداتوں کا تسلسل جاری
قصور
بابا بلھے شاہ کے شہر قصور میں نان سٹاپ ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا شہر بھر میں نصب شدہ سیف سٹی مانیٹرنگ کیمرے بھی ناکارہ عوام خوف و ہراس کے عالم میں عدم تحفظ کا شکار پولیس خاموش تماشائی اور خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف
تفصیلات کے مطابق شہر قصور و گردونواح میں نان سٹاپ ڈکیتیوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے شہری
حافظ حامد محمود نے مقامی پولیس کو درخواست گزاری ہے کہ وہ گزشتہ روز حسب معمول موٹر سائیکل پر سوار کچہری سے واپسی پر اپنے گھر کرشنانگر کے دروازے پر کھڑا ہی ہوا تھا کہ اسی اثنا میں دو کس نامعلوم افراد مسلح دستی اسلحہ موٹر سائیکل بلیک کلر 125 ہنڈا پر سوار آئے جنہوں نے سر پر ہیلمٹ اور منہ پر ماسک لگا رکھے تھے آتے ہی مجھے جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے اسلحہ تان لیا اور شلوار کی جیب سے مبلغ /Rs,98000 اور قمیض کی جیب سے اوپو موبائل F19.pro مالیتی/Rs,50000 سم نمبر 03227617513 زبردستی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
میں حواس باختہ ہوگیا بعد ازاں میں نے آپنے عزیز کے موبائل نمبر 030065993312 سے 15 پر کال کی کچھ ٹائم بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی
آئے روز کی وارداتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپیوں کی لاگت سے نصب شدہ سیف سٹی مانیٹرنگ روم میں ڈیوٹی پر معمور اہلکار سرکار سے بھاری تنخواہیں وصول کر رہے ہیں تاہم پھر بھی آئے روز مختلف وارداتوں ہو رہی ہیں اور عملہ جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کی شناخت کرنے میں مکمل ناکام ہے جس پرانجمن تاجران سول سوسائٹی، سماجی فلاحی تنظیموں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو جانی،مالی تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے