راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش ٹیم کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر افواہوں اور میمز کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔ وائٹ بال کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبریں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔بابر اعظم کی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے، اور سوشل میڈیا پر ان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے جعلی پوسٹیں اور میمز گردش کرنے لگی ہیں۔ ان میں سے کچھ پوسٹس اور میمز اس قدر حقیقی معلوم ہوئیں کہ کرکٹ شائقین بھی دھوکہ کھا گئے۔بابر اعظم کی مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے ان کے ناقدین نے ان کی ریٹائرمنٹ کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں وہ محض 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے، جبکہ انہوں نے پچھلی 106 ٹیسٹ اننگز میں صرف 331 رنز بنائے ہیں، جن میں کوئی نصف سنچری شامل نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین دو حصوں میں تقسیم ہو گئے ہیں؛ ایک طرف کچھ صارفین بابر اعظم کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف کچھ لوگ ان سے مزید محنت کرکے بہتر کارکردگی دکھانے کی توقع کر رہے ہیں۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved