آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے

0
259

آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی-

باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی اور اسٹیو اسمتھ کی دوسری پوزیشنز برقرار ہے.


قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جو روٹ سے تیسری پوزیشن چھینے میں کامیاب ہو گئے ہیں, بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔


ٹیسٹ فارمیٹ کے بالرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبرپر ہیں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دو درجے ترقی کے بعد ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا جس میں مین اور ویمن کھلاڑیوں کی نازدگیاں شامل تھیں۔

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں انگلینڈ کے جوز بٹلر اور عادل رشید کو شامل کیا گیا۔

ویمن پلیئر آف دی منتھ کیلئے پاکستان کی سدرا امین ، آئر لینڈ کی گیبی لیوئس اور تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کونامزدکیا گیا لیکن یہاں آئی سی سی کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک غلطی ہوگئی کہ ٹوئٹ میں جاری کردہ خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کے پوسٹر پر مرد کھلاڑیوں کے نام لکھے نظر آئے۔

پاکستانی سدرا امین کی تصویر کے نیچے انگلینڈ کے جوز بٹلر کا نام، تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کی جگہ عادل رشید اور آئیرلینڈ کی گیبی لیوئس کی جگہ شاہین آفریدی کا نام لکھا تھا۔

غلطی کا احساس ہونے کی کچھ ہی دیر بعد آئی سی سی نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کی اور ناموں کو صحیح کرنے کے بعد ٹوئٹ دوبارہ کی مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے-

Leave a reply